Monday, 23 April, 2018
کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے مسلمان حکمران غیرت کا ثبوت دیں، ابوالخیر زبیر

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے مسلمان حکمران غیرت کا ثبوت دیں، ابوالخیر زبیر

اسلام آباد . کشمیر، فلسطین اور افغانستان اسلامی بطن کا حصہ ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کو اسلامی غیرت کا ثبوت دیتے ہو ئے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ پاکستان ان مسائل کو حل کرنے کے لئے او آئی سی کے وزراء خارجہ کا فوری اجلاس طلب کرے۔ 

یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں نکالی جانے والی آزادی کشمیر وفلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پر مشتمل شیطانی مثلث انسانیت کی دشمن ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے یہ آپس میں ایک ہے۔ 

اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ ایک ہے اور جسد واحد کی طرح ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تمام دینی جماعتوں نے آج کی ریلی میں شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی ہے۔

کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ تکفیری قوتیں ناکام ہو چکی ہیں، اسلام دشمن مسلمانان پاکستان کو تقسیم کرنے میں نامرادہو چکے ہیں۔مستقبل اسلام اور مسلمانوں کا ہے۔ 

ملی یکجتی کونسل اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہم درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر ایک ہے۔ جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ ہماری اصل مشکل وہ حکمران ہیں جو امریکہ اور دیگر استعماری طاقتوں کے کاسہ لیس ہے۔ 

ریلی سے عوامی تحریک کے مرکزی رہنما قاضی شفیق ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی امیرزیب، جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری، تنظیم اسلامی کے رہنما خالد محمود عباسی، اسلامی تحریک کے علامہ غلام قاسم جعفری ، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ اقبال بہشتی، ہدیہ الہادی کے مفتی معرفت شاہ، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ سعید نقشبندی، امامیہ آرگنائزیشن کے لعل مہدی ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید جلال الدین موسوی اور دیگر متعدد رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ریلی میں جمعیت طلبہ عربیہ ، تحریک اویسیہ، تحریک جوانان پاکستان ، آل پارٹیز حریت کانفرنس سمیت مختلف جماعتوں کے وفود شریک ہوئے۔

ریلی کے دوران میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے بارے میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران فضاء امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعروں گونجتی رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے مسلمان حکمران غیرت کا ثبوت دیں، ابوالخیر زبیر
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39692
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ پولیس کے اہلکار اسلحے کی فروخت اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے دھندے میں ملوث نکلے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کی
لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے صدر سے ملاقات کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری آج وطن واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر سے
سعودی حکومت کی جانب سےڈپٹی منسٹر عبداللہ الملفی نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020 اور وژن 2030 کے اہم اہداف میں یہ بات شامل ہے کہ کم و بیش 70,000 غیرملکی جو کہ سعودی سرکاری اداروں میں کام کر رہے ہیں

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں