Sunday, 19 January, 2020
ستر سالہ مستان خان شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لئے تیار

ستر سالہ مستان خان شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لئے تیار

 

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصا ف کے کارکن مستان خان شیخ رشید کی بطور باڈی گارڈ حفاظت کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا جس کا کہنا ہے کہ باڈی گارڈ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔

مقامی نشریاتی ادارے نیو نیوز کے مطابق بڑی بڑی مونچھوں کی بدولت اپنی منفرد پہچان رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن مستان خان شیخ رشید کے باڈی گارڈ بننے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے جن کا کہنا ہے کہ کسی نے شیخ رشید کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ اس کی طبیعت صاف کر دیں گے۔ 

منفرد حلیے اور انوکھی گاڑی رکھنے والے مستان خان کا کہناہے کہ وہ شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مستان خان شیخ رشید سے اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ پہنچا اور ملنے کی خاطر کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا۔

منفرد مونچھوں، ہاتھوں میں بہت سی سونے کی انگوٹھیاں پہنے مستان خان شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک سلیبرٹی کا سا مقام رکھتے ہیں۔ ٹرک آرٹ کے انداز میں سجی ان کی جیپ اور اس کے سپیکرز سے اٹھتی پشتو موسیقی کی دھنیں ان کی پہچان ہیں۔

حالیہ مردم شماری میں تحریک انصاف کے کارکن کے بارے میں انکشاف ہوا کہ 70 سالہ مستان خان کی تین بیویاں ہیں اور 22 بچوں کے والد ہیں تاہم اپنے بھائی کی طرح انہیں بھی اپنے پوتے پوتیوں کی تعداد یاد نہیں

ستر سالہ مستان خان شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لئے تیار
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95593
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
ایران کےنائب وزیر صحت نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پرپاکستانی محکمہ صحت کے اعلی حکام کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان، سائنس اور تجارت کے تبادلے اور صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
13 مارچ 2013 کو امریکی کونسلیٹ جنرل لاہور کے کونسلر جنرل مسٹر جیسن ریف کو بشریٰ عزیز نامی ایک امریکی شہری درج ذیل ای میل بھیجتی ہے.
اگر پاکستان، امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا، ٹرمپ خارجہ پالیسی

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں