Friday, 18 January, 2019
پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے کیلئے رکھا ہوگا، چیف جسٹس

پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے کیلئے رکھا ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو صرف تڑکا لگانے کیلیے رکھا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کے نام ہمیں بھی لکھوا دیں۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ  ایف آئی اے کے واجد ضیاء جے آئی ٹی کے سربراہ تھے، ان کے ساتھ عرفان منگی نیب جبکہ بلال رسول ایس ای سی پی سے تھے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان بھی ٹیم میں شامل تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے لوگوں کو چھوڑیں، ایجنسی والوں کو صرف تڑکا لگانے کے لیے رکھا ہوگا۔

6 اگست کو بھی جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اس مقدمے میں بھی نواز شریف والی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں، وہی جے آئی ٹی بنے گی تو بیلنس ہو جائے گا، آصف علی زرداری کے وکیل کہتے ہیں کہ تحقیقات ہی نہ کریں، لیکن مجھے زندگی موت کی کوئی پروا نہیں، چیف ہاتھ ڈال رہا ہے تو کسی سے ڈرتا نہیں، چوری کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61727
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسپتالوں کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جناح اسپتال کو وفاق کے تحت کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے وقت اپنے مشیر اور صحافی کے قتل میں ملوث اسکواڈ کے سربراہ کو 11 میسجز کیے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف فوری طور پر احتجاجی تحریک نہ چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بیک ڈور رابطوں میں فوری طور پر کسی قسم کی احتجاجی

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں