Wednesday, 27 March, 2019
پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، ترجمان پاک فوج

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی . پاکستان کا دفاع مزید مضبوط بنانے کے لیے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 700 کلو میٹر تک سمندر اور زمین پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والا بابر کروز میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ بابر کروز میزائل جدید ترین ایویانکس اور ایروڈائنامکس سے لیس ہے اور سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے۔ یہ میزائل روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 700 کلومیٹر سے سمندر اور زمین میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا حامل بابر کروز میزائل کسی رکاوٹ کی صورت میں راستہ بدلنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل جی پی ایس کی عدم موجودگی میں بھی ہدف کو صحیح نشانہ بناسکتا ہے۔ اس میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم بھی نصب ہے۔

ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور سینیئر سائنسدانوں نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں، نیسکام اور این ڈی سی کے انجینیئرز کو مبارکباد دی۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53604
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مقامی ٹی وی چینلز پر ایک مرتبہ پھر بھارتی پروگرام اور فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی خبر آتے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں کے کیبل آپریٹرز نے تمام فلمی چینلز یا تو بند کردیئے یا ان
وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کینٹ میں سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزراء بھی تھے۔

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں