Sunday, 21 April, 2019
اسلام آباد سے اغوا پولیس افسر کے افغانستان میں قتل کی اطلاعات

اسلام آباد سے اغوا پولیس افسر کے افغانستان میں قتل کی اطلاعات

چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ملنے والی ایک لاش کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی ہے۔

سرکاری سطح پر طاہر خان داوڑ کے افغانستان میں قتل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر طاہر خان داوڑ کی ہی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ طاہر داوڑ کا معاملہ حساس ہے، اس پر بات نہیں کر سکتے۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ جن کے پیارے لاپتا ہیں ان کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، قومی سلامتی اور کسی کی زندگی کی بات ہے، اوپن فورم پر بات نہیں کر سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، آج کل فوٹو شاپڈ تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دی جاتی ہیں، اس قسم کی خبریں نہ پھیلائی جائیں، اور پھر آپ پر ففتھ جنریشن اور سائبر وار فیئر نافذ کر دی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذریعےافغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ آئی جی کے پی کے نے مزید کہا کہ فی الوقت اس خبر کی تصدیق ممکن نہیں، تصدیق کی صورت میں سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassiro.cm پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9809
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن نے سابق آئی جی ناصر درانی، سابق ہوم سیکرٹری اختر علی شاہ اور ڈی آئی جی شیر عالم شنوری کو بھی طلب کرلیا ہے جب کہ سانحہ کے وقت اے اپی ایس بورڈ آف گورنر کے چیئرمین
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا وزیراعظم سپریم کورٹ اور قانون سے بالا تر ہیں، اٹارنی جنرل کو ای سی سی اجلاس میں بلا لیا تھا تو انکار کر دیتے، ایک جماعت
لاپتہ ہونے کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مقامی ٹی وی چینلز پر ایک مرتبہ پھر بھارتی پروگرام اور فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی خبر آتے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں کے کیبل آپریٹرز نے تمام فلمی چینلز یا تو بند کردیئے یا ان

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں