Saturday, 19 January, 2019
سعودی عرب و دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب و دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض . سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ 

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی تھی۔

سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ٹوکیو میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ آسٹریلیا کی نیشنل امام کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان کا آغاز جمعرات 17مئی سے ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83911
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہر صورت منی لانڈرنگ کو روکنا ہوگا، کرپشن ہی ملکوں کو غریب بناتی ہے، کرپٹ حکمران کرپشن کیلئے گرفت کرنے والے اداروں میں اپنے لوگ لگا کر انہیں تباہ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا پڑے گا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ
سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تنازع کا سیاسی حل ہوتا ہے اور میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے سعودی عرب اور یمن میں تنازع ختم کرانے کے لیے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن ہم حوثیوں کے حملوں
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے۔امریکی میگزین دی اٹلانٹک کے ساتھ ایک انٹرویو میں شہزادہ سلمان بن محمد نے تاہم اس متنازع خطے پر اسرائیلی اور فلسطینی دعووں کو برابر قرار دیا۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں