Friday, 13 March, 2026
کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کیلئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا، جہانگیر ترین

کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کیلئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا، جہانگیر ترین

لاہور ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کےسابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہے۔ عمران خان کی صورت حال یہ ہے کہ انہوں نے سالہاسال سے کبھی اپنا گھر خود نہیں چلایا، ابتدا کے اندر جہانگیر ترین والے لوگ 30 لاکھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے، ان کا گھر چلانےکے لیے، پھر یہ ہوا کہ 30 لاکھ کے اندر نہیں چلے گا اور 50 لاکھ ماہوار وہاں دینا شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین پی ٹی آئی ٹریبونل کے سربراہ تھے جنہوں نے 2013 کے انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنے پر جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز خٹک اور نادر لغاری کو پارٹی کی رکنیت سے معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس سے قبل ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بالکل جھوٹااور غیر منطقی بیان ہے۔ جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خودداری اور دیانت داری کو جانتا ہے۔ وجیہ صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین جیسے مسخرے اپنی اہمیت بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ان کے گھر والے بھی نہیں پہچانتے اس لیے ان مسخروں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25871
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائر بیسز پر میزائل داغےہیں، بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے-
پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 26 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے، ان کارروائیوں کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں باہر ہوں تو کنٹرول کرلوں گا، عوام اور فوج کا آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ ڈیل کے سوال پر عمران خان مسکرا دیے کہا خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے،
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ صدر مملکت

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اڈے بند نہ کیے گئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں