Tuesday, 15 October, 2019
’’بےنظیر قتل کیس: پیپلز پارٹی کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل‘‘

’’بےنظیر قتل کیس: پیپلز پارٹی کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل‘‘

لاہور ۔ پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ تین اپیلوں میں ایک اپیل سابق صدر پرویز مشرف، دوسری رفاقت حسین اور تیسری اپیل اعتزاز شاہ کے خلاف ہے۔ عدالت میں اپیل دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپیلوں میں نامزد ملزمان کو سزائے موت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جن ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کیا انہیں بھی سزائے موت دینے کی اپیل کی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہیں دی گئی اور انہوں نے اس کا اظہار صحافی مارک سیگل کو بھی ایک ای میل کے ذریعے بتایا تھا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے واضح لکھا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار پرویز مشرف ہوں گے جب کہ پرویز مشرف نے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 اگست کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 ملزمان کو بری، 2 کو سزا جب کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے فیصلے میں 5 گرفتار ملزمان رفاقت، حسنین، رشید احمد، شیر زمان اور اعتزاز شاہ کو بری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی جبکہ دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33748
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی کے اے ٹی ایمز میں اسکمرز لگا کر صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے صارف رقم پاکستان میں نکلوائے گا تاہم پیسے چین میں موجود کسی شخص کو ملیں گے۔ گزشتہ کئی روز کے
سندھ پولیس کے اہلکار اسلحے کی فروخت اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے دھندے میں ملوث نکلے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کی
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی کی طرح سمجھتے ہیں۔ ایران کے تین روزہ دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے ملاقات کی۔
ڈی جی پولیس ایس پی وید نے بتایا کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس تھے۔ حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں