Friday, 22 June, 2018
برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

برمنگھم . ونڈسر کے شاہی محل میں برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔  برطانیہ کے ونڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی بہن، فٹبالر ڈیوڈ بیہکم، پریانکا چوپڑا اور اداکار جارج کلونی سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی سے قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے خطابات دیے گئے۔

میگھن مارکل اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل پہنچیں جب کہ ان کےعروسی لباس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار ڈالرز بتائی گئی۔ شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچے۔ اس موقع پر دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس تھے۔

ہیری اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم ستمبر 2017 میں وہ پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے اور نومبر 2017 میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

شادی کے موقع پر خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا جس کی مالیت 71 ہزار 600 ڈالرز ہے۔ شادی کی  قیمتی انگوٹھی کی قیمت 8 ہزار 600 ڈالرز ہے۔ شادی کی تمام تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا تیس ملین ڈالرز خرچہ آیا ہے۔ شادی پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں اسنائیپرز اور  ڈرون گرانے کا سسٹم بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42288
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لندن سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفارت کے قریبی شخص کے بیانات سے سعودی ولی عہد کی اپنے ملک کی خارجہ سیاست سے ناخوشی کا اشارہ ملتا ہے۔ مغربی میڈیا کے وسیع پیمانے پر سعودیہ کی خارجہ پالیسی
پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ریلیف مل گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر حمید الدین سیالوی نے احتجاج مؤخر کر دیا۔ وزیر قانون پنجاب 6 رکنی کمیٹی میں وضاحت پیش کریں گے۔
برطانیہ میں زیرتعلیم غیرملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کے تحت طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔ شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور تعلق خوشاب سے ہے

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں