![]() |
فائل فوٹو |
اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے استعفیٰ دے دیا۔ فرحت اللہ بابر نے سینیٹ کمیٹی کے جی ایچ کیو کے دورے کی مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ پارلیمنٹ کو جی ایچ کیو نہیں جانا چاہیے۔
معلوم ہوا ہے کہ فرحت اللہ بابر کی جگہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو نامزد کردیا گیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق فرحت اللہ بابر نے استعفے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اب دفاع کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں۔ فرحت اللہ بابر نے مستعفی ہونے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ نہ پوچھا جائے کہ استعفیٰ کیوں دیا
البتہ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا جی ایچ کیو والے پارلیمان میں آکر بریفنگ دیں، جب 2003 میں سینیٹرتھا تب بھی کہا تھا کہ پارلیمان کوجی ایچ کیونہیں جانا چاہیے، تو اس وقت انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات ہیں، ہم بریفنگ کا مواد دکھانا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا تھا جی ایچ کیو کا مواد 15 کلومیٹر کے فاصلے پر لانا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
ڈان نیوز کے مطابق فرحت اللہ بابر نے سوال اٹھایا کہ ’’کیا جی ایچ کیو حساس دستاویزات 15 کلومیٹر تک بھی نہیں لا سکتا؟ کیا جی ایچ کیو ان دستاویزات کی 15 کلومیٹر تک بھی حفاظت نہیں کر سکتا؟‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ