Friday, 14 August, 2020
بلوچ رہنما ’’نوابزادہ گزین مری‘‘ کوئٹہ ائرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

بلوچ رہنما ’’نوابزادہ گزین مری‘‘ کوئٹہ ائرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

 

کوئٹہ ۔ بلوچستان کے قبائلی رہنما اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ  گزین مری کی کوئٹہ آمد، 18 سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد واپسی پر نواب خیر بخش مری کے صابزداے کو ائر پورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

میڈیا کے مطابق بلوچستان کے قبائلی رہنما اور سابق صوبائی وزیر گزین مری دبئی سے 8 ساتھوں کے ہمراہ پی کے جی 9 کے ذریعے کوئٹہ ائر پورٹ پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ نوابزادہ گزین مری پر جسٹس نواز مری کے قتل کا مقدمہ درج ہے، جسٹس نواز مری کو 2000 میں قتل کیا گیا تھا جبکہ گزین مری پر ریاست مخالف اور غداری سمیت منی لانڈنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔ 

ائیر پورٹ پر موجود ان کے وکیل ایڈووکیٹ ارباب طاہر کا کہنا تھا کہ نواب زادہ گزین مری کے وطن واپسی سے قبل ہی پروٹیکشن بیل کرا رکھی تھی اس کے باوجود ان کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ گزین مری وطن واپس آ کر ملکی ترقی کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

گزین مری 1993 میں نواز شریف کے دور حکومت میں نہ صرف بلوچستان اسمبلی کے رکن تھے بلکہ صوبائی وزیر داخلہ رہے۔ گزین مری نواب خیر بخش مری کے صابزادے ہیں، جو 1970 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ نواز بزادی گزین مری مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی جنگیز مری کے بھائی ہیں جبکہ لندن میں رہائش اختیار کئے نوابزادہ حیر بیار مری کے بھی بھائی ہیں۔ جن پر بلوچ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی سربراہی کے مقدمات درج ہیں۔ 

گزین مری 1999 میں دبی گئے جہاں سے 2000 میں واپس وطن آئے اور بعدازں واپس چلے گئے۔ مشرف دور میں سعودی حکومت سے گزین مری کے واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر انہیں ان کے گھر میں نظر بند بھی رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12875
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن خاتون قطرایئر لائن پردوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے
پاک سرزمین کے لئے ناپاک عزائم لے کر آنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفسر اور نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔

مقبول ترین
لاک ڈاؤن نے جہاں ہماری زندگی میں معیشت کا پہیہ جام کیا وہیں بہت سارے سبق بھی دے گیا۔ لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو ہم شاید اپنی مصروف زندگی میں اتنے مصروف ہو جاتے کہ رشتوں، ناطوں کی اہمیت اور فیملی سسٹم کی خوبصورتی اور چاشنی سے مزید دور ہوتے چلے جاتے۔ وہ جو اک زندگی ہے نا کہ جس میں بیٹا دفتر جا رہا ہے، بیٹی یونیورسٹی جا رہی ہے، سب گھر والے ادھرادھر بکھرے پڑے ہیں۔
قومی اسمبلی سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، شرکت داری محدود ذمہ داری سمیت پانچ بلز منظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں کمپنیز ترمیمی بل اور نشہ آور اشیا کی روک تھام کا بل بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ موادسوشل میڈیا پربھیج دیتی ہے اورپھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے سعودی بن سلمان ولی عہد کو طلب کرلیا ہے۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں