Thursday, 22 August, 2019
ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید

راولپنڈی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے ہیں۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔ شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور تعلق خوشاب سے ہے۔ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر ایک اور بہادر بیٹا قربان ہو گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے ہیں، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر اسحاق شہید ہو گئے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہوا،  ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دیتے رہیں گے ،دہشت گردوں کے حملے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور ہم مادر وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ اور پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے ۔ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک سلامت رہے گا۔ 

دوسری جانب وزیراعظم نے شہید میجر اسحاق کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83572
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک انصا ف کے کارکن مستان خان شیخ رشید کی بطور باڈی گارڈ حفاظت کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا جس کا کہنا ہے کہ باڈی گارڈ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں