Monday, 09 December, 2019
’’لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے استعفیٰ واپس لے لیا‘‘

’’لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے استعفیٰ واپس لے لیا‘‘

بیروت ۔ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے صدر سے ملاقات کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری آج وطن واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا، سعد حریری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر کو دیا تھا لیکن انہوں نے مزید بات چیت تک منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس  سے قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرنے کے تین ہفتے بعد بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سعد حریری نے بیروت واپسی سے قبل قبرص اور مصر میں مختصر قیام کیا جہاں انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنان کے موجودہ بحران اور خطے میں تیزی سے تبدیل ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعد حریری نے تین ہفتے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہےاور استعفیٰ بھی سعودی دباؤ کا نتیجہ ہے تاہم سعد الحریری نے استعفے کی وجہ ایران اور حزب اللہ کی لبنان میں مداخلت کو قراردیا تھا، لبنان کےصدرنےسعدالحریری کے استعفے کو سعودی دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم باضابطہ طورپر استعفیٰ پیش نہیں کرتے اس کو قبول نہیں کیاجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11628
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب میں نظر بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل آزاد ہیں اور جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں لبنانی
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی کی طرح سمجھتے ہیں۔ ایران کے تین روزہ دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے ملاقات کی۔
سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی۔
پاناما کیس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نواز شریف کو حقائق چھپانے پر صادق اور امین کی اہلیت پر پورے نہ اترنے پر متفقہ طور پر نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کا عہدہ خالی تھا۔

مقبول ترین
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ حکومت سے پُر خلوص بات چیت کی جائے۔ اِس وقت شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ریویو میں جانا ہے یا قانون بنانا ہے؟
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے اور حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں