Wednesday, 22 August, 2018
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پیر حمید الدین سیالوی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پیر حمید الدین سیالوی کی ملاقات

سرگودھا ۔ پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ریلیف مل گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر حمید الدین سیالوی نے احتجاج مؤخر کر دیا۔ وزیر قانون پنجاب 6 رکنی کمیٹی میں وضاحت پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا جا کر پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اور ان کو رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے معاملے پر اپنا احتجاج مؤکر کرنے پر منا لیا۔ پیر حمید الدین سیالوی نے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ رانا ثناء کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں گے۔ جن اراکین نے قومی اور صوبائی اسمبلی سے استعفے دیئے ہیں ان کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہو گا۔

پیر سیالوی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، میری درخواست پر احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے جس کے لئے پیر صاحب کا شکرگزار ہوں، پیر سیالوی کی مسلم لیگ کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، سیاسی مخالفین نے ہمارے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ شہباز شریف کی پیر سیالوی سے ملاقات میں راولپنڈی سے پیر ریاض الدین اور تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی سمیت داتا دربار لاہور کے خطیب رمضان سیالوی بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83330
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر مفت اشتہارات چلائیں اور طویل دورانیے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کریں۔
سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا۔ کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا۔
کراچی کے معروف سیاسی رہنما اور حروں کے روحانی پیشوا مرحوم پیر سید مردان علی شاہ المعروف مرحوم پیر پگاڑا نے 24 مارچ 2009 کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ احتساب کی شروعات پنجاب سے ہوں گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ 5 ارب ڈالر کبوتروں کے پروں سے باندھ کر بھارت بھجوائے گئے۔ سارے کبوتر نیب نے پکڑ لئے ہونگے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہونگے

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں