Thursday, 28 May, 2020
کورونا وائرس: سعودی عرب نے ملک میں زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی

کورونا وائرس: سعودی عرب نے ملک میں زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی

ریاض ۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے علاوہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ  معطل کردیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ خطرہ ہے۔ تاہم سعودی مملکت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ معیار اور نئے اصول کن ممالک پر لاگو ہوتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی (گلف کوآپریشن کاؤنسل) ممالک کے شہریوں کی مملکت میں آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔ سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک ناول کورونا وائرس جسے سی او وی ڈی 19 بھی کہا جاتا ہے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سعودی عرب واحد ملک نہیں ہے جس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی ہے بلکہ اس سے قبل لبنان نے بھی  زیارت کے لیے جانے والے اپنے شہریوں پر  ایران، عراق اور سعودی عرب جانے پر پابندی لگائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69047
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان مسلمان حکمرانوں نے دیا ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان بستے تھے ان کے اگر جھونپڑیوں کو تباء کیا گیا یا ان کو قتل کیا گیا تو اس میں بھی مسلمان حکمرانوں نے اپنے تخت کو بچانے کے لیے اپنا منافقانہ طریقے کار اپنایا۔ القدس وہ مقدس جگہ ہے جس کو بچانے کے لیے یا آزاد کرنے کے لیے ہر دور میں مسلمان حکمرانوں نے نعرہ بلند کیا۔ اس نعرے کے پیچھے ان کے کئی مقاصد ہوا کرتے تھے جب وہ اپنے مقاصد کو پہنچ جاتے توالقدس کو فراموش کر دیتے تھے۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔
قدس کا مسئلہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں یہ مسئلہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں ہے یا یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ گذشتہ موجود اور آنے والے مومنین اور موحدین کا مسئلہ ہے جس دن مسجد الاقصی کی بنیاد اس زمین پر رکھی گئی ہے اسی دن سےیہ سیارہ اس ھستی میں گردش کر رہا ہے مسلمانوں کے لئے کتنا دردناک ہے یہ منظر کہ وہ مادی اور معنوی امکانات کے باوجود بھی اس جسارت کو دیکھ رہے ہیں
فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں کو اگر مقبوضہ علاقوں میں شامل کیا گیا تو کسی بھی سمجھوتے یا معاہدے پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں کالعدم سمجھا جائے گا۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں