Wednesday, 21 August, 2019
’’خواجہ سرا شناختی کارڈ میں والد کی جگہ ’’گرو‘‘ کا نام لکھوا سکیں گے‘‘

’’خواجہ سرا شناختی کارڈ میں والد کی جگہ ’’گرو‘‘ کا نام لکھوا سکیں گے‘‘

لاہور ۔ نادرا نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں گرو کا نام درج کرانے کی سہولت دے دی ہے اور اب خواجہ سرا اپنے والد کی جگہ شناختی کارڈ میں گرو کا نام لکھوا سکیں گے، نادرا نے اپنی پالیسی ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے خواجہ سرا میاں آسیہ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو نے پر نیا شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ 

درخواست گزار خواجہ سرا کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈ پر والد کی جگہ گرو کا نام درج ہے، لیکن نادرا نے اعتراض لگا دیا کہ شناختی کارڈ پر گرو کا نام درج نہیں ہو سکتا، وکیل نے نشاندہی کی کہ نادرا کی پالیسی تبدیل ہونے سے مسائل پیدا ہوئے۔ 

ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ایسی پالیسی نہیں ہونی چاہیے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق متاثر ہوں۔ نادرا حکام نے گرو کا نا م درج کرنے کے بارے میں پالیسی پیش کی اور آگاہ کیا کہ خواجہ سرا کے شناختی کارڈ میں والد کی جگہ گرو کا نام درج کیا جائے گا۔ عدالت نے نادرا کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96022
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈی جی پولیس ایس پی وید نے بتایا کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس تھے۔ حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔
دسمبر 2014 ء کے انتخابات کے بعد جب جموں وکشمیر (مقبوضہ کشمیر) میں ایک معلق اسمبلی وجود میں آئی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بیساکھی کے سہارے اقتدار میںآئی، تو طے ہوا تھا
پاک سرزمین کے لئے ناپاک عزائم لے کر آنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفسر اور نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں