Saturday, 21 July, 2018
غیر ملکی طلباء اب برطانوی ورک ویزا بھی حاصل کرسکیں گے

غیر ملکی طلباء اب برطانوی ورک ویزا بھی حاصل کرسکیں گے

لندن۔  برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے طلبا ء تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ،غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ 

واضح رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا،جب کہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40888
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لندن سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفارت کے قریبی شخص کے بیانات سے سعودی ولی عہد کی اپنے ملک کی خارجہ سیاست سے ناخوشی کا اشارہ ملتا ہے۔ مغربی میڈیا کے وسیع پیمانے پر سعودیہ کی خارجہ پالیسی
سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق ریمارکس گفتگو کی روانی کے دوران ان کی زبان سے سہواً ادا ہوئے۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، جو ایم کیو ایم سے لڑنے میں بچ گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے
پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ریلیف مل گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر حمید الدین سیالوی نے احتجاج مؤخر کر دیا۔ وزیر قانون پنجاب 6 رکنی کمیٹی میں وضاحت پیش کریں گے۔

مقبول ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے
چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں