Monday, 17 December, 2018
موقع ملا تو پاکستانی آرمی چیف سے جَپھی ضرور ڈالوں گا، نوجوت سنگھ سدھو

موقع ملا تو پاکستانی آرمی چیف سے جَپھی ضرور ڈالوں گا، نوجوت سنگھ سدھو

لاہور ۔ سابق معروف کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جو بیج بویا، وہ پودا بن چکا ہے، 71 سال بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں۔

پاکستان کا امن و محبت کی طرف ایک اور قدم، کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، محبتوں اور فقرے بازی سے قہقہے بکھر گئے۔ نوجوت سدھو کہتے ہیں کہ اکہتر سالوں بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو اور بھارتی صحافیوں کا وفد واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 71 سال کرتارپور راہداری کھلنے کا انتظار کیا، مذہب کو سیاست یا دہشتگردی کے آئینے سے نہیں دیکھنا چاہیے، کرتارپور راہداری آل ان ون ہے، کرکٹ کے دروازے بھی جلد کھلیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے گورنر ہاؤس پہنچنے پر محبتوں اور فقرے بازی سے قہقہے بکھر گئے، نوجوت سدھو بولے کہ گورنر صاحب کیا کھاتے ہیں؟ میں بوڑھا آپ جوان ہو رہے ہیں، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک جپھی نے سالوں کے مسائل حل کر دئیے۔

نوجوت سدھو کہتے ہیں کہ اکہتر سالوں بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں، گورنر پنجاب نے نوجوت سدھو کو اگلے سال بابا گورو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر بھی پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

دریں اثنا جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا  کہ خوشیاں ہی خوشیاں ہوں دامن میں جس کے کیوں نہ وہ خوشی سے دیوانہ ہو، یہ اس وعدے کا یقین ہے جو آج رنگ لے آیا ہے۔ اگر موقع ملا تو دوبارہ بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جپھی ضرور ڈالوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26604
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مقامی ٹی وی چینلز پر ایک مرتبہ پھر بھارتی پروگرام اور فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی خبر آتے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں کے کیبل آپریٹرز نے تمام فلمی چینلز یا تو بند کردیئے یا ان
وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کینٹ میں سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزراء بھی تھے۔

مقبول ترین
جنگ کسی بھی معاشرے کیلئے نہ صرف بربادی کا سامان فراہم کرتی ہے بلکہ جنگ زدہ علاقے معاشی طور پر بھی ترقی اور تعمیر کے عمل میں پیچھے رہ جاتا ہے۔ جنگوں کی وجہ سے تقسیم ہونے والے خاندانوں کے دل کی کیفیت اور کرب تو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں
امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے کہ امریکہ یمن سعودی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار ہو جائے.امریکہ کی وزارت خارجہ کے وزیر پومپیو نے کہا کہ ہم امریکی کانگریس کی منظور کی گئی قرارداد کا احترام کریں گے.
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل دوسرا گھر ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ ہم خوف میں مبتلا ہیں، اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، ان کو کھیلنا آتا ہی نہیں، یہ انڈر 16 کھلاڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کو نہیں بھولے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں