Saturday, 04 July, 2020
’’ایرانی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘‘

’’ایرانی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘‘

تہران ۔ تہران کے پراسیکیوٹر نے میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹرعلی القاضی مہر  نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کے قتل کا حکم صادر کرنے والے اور قتل میں براہ راست ملوث افراد کی شناخت ہوگئی ہے ان افراد میں امریکہ کے سیاسی اور فوجی حکام اور بعض دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان افراد کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے ذریعہ ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایرانی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان افراد پر قتل اور اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور شہید سلیمانی کے قاتلوں کی اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ اس کی صدارت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48114
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں