Wednesday, 27 March, 2019
پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک نہ چلانے پرمتفق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک نہ چلانے پرمتفق

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف فوری طور پر احتجاجی تحریک نہ چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بیک ڈور رابطوں میں فوری طور پر کسی قسم کی احتجاجی تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کا مؤقف ہے کہ اگر فوری کسی قسم کا احتجاج کیا تو عوام میں اپوزیشن کا منفی تاثر جائے گا، پی ٹی آئی قیادت مکمل نا اہل ہے، اسے عوام کے سامنے بے نقاب ہونے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر مل کر بھر پور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی تجویز پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب اس صورتحال کے بعد اب اگر فضل الرحمان نے اے پی سی بُلائی تو دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین شریک نہیں ہوں گے بلکہ ان کے نمائندہ وفود اس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے جانے کا امکان ہے۔

اس اے پی سی میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور انہیں منانے کی کوشش کی تھی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96942
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو صرف تڑکا لگانے کیلیے رکھا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں بھی جے آئی ٹی تشکیل
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر مفت اشتہارات چلائیں اور طویل دورانیے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مہرو حیات نے پاکستان تحریک نصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پاکستان کے
انتخابات 2018 کے دوران حیران کن طور پر کئی پارٹی سربراہان اپنی شکست پر کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گزشتہ کئی انتخابات میں کامیاب ہوکر اسمبلی میں پہنچنے والے پارٹی سربراہان اس بار قومی

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں