Monday, 18 February, 2019
’’اراکین 16 جنوری تک گوشوارے جمع کرائیں ورنہ رکنیت معطل‘‘

’’اراکین 16 جنوری تک گوشوارے جمع کرائیں ورنہ رکنیت معطل‘‘

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔

تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں نورالحق قادری، خورشید شاہ، شاہد خاقان عباسی، شفقت محمود، شہریار آفریدی، نورعالم، مرتضی جاوید عباسی، زبیدہ جلال، اختر مینگل، نجیب ہارون، عبدالقادر پٹیل، حنا ربانی کھر، ملک عامر ڈوگر، طارق بشیر چیمہ، احسن اقبال، راجا پرویز اشرف، غلام سرور، طاہر صادق اور خرم دستگیر بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43162
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے دیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور اب دیکھیں گے فوجی عدالتوں کی ضررورت ہے بھی یا نہیں۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ترک صدرکی دعوت پر دو روزہ دورے پرترکی روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے، وزیراعظم ترک حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں