Thursday, 20 February, 2020
اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں۔

وزیراعظم کا ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کنوینشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مسلمان ناصرف اپنے نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں بلکہ پہلے آئے تمام انبیائے کرام کا احترام کرتے اور اُن پر ایمان رکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لیکن نائن الیون کے بعد ہر واقعے کو اسلام سے جوڑا گیا، آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے لیکن یورپ میں مسلمانوں کی مساجد پر بھی حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کسی ایک شخص کے عمل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جا سکتا، نائن الیون سے پہلے تو تامل ٹائیگرز دہشت گرد حملے کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کسی ایک شخص کے عمل کو مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا۔

 عمران خان نے بتایا کہ قائد اعظم نے ہندووں کے رویے کے سبب الگ ملک کی جدو جہد کی تھی جب کہ مودی کا بھارت گاندھی اور نہرو کے بھارت کے برعکس ہے، آج بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے جب کہ بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام چار ہفتے سے لاک ڈاون کا شکار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ وادی میں 26 روز سے کرفیو نافذ ہے، عوام طبی سہولیات سے محروم اور کمیونیکیشن کا نظام معطل ہے، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو حراست میں لیا گیا ہے اور ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کر سکتا ہے لیکن اگر مودی سرکار نے ایسی کوئی حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا خبردار رہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15775
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہائوس لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے
سپریم کورٹ نے گزری روڈ، پی این ٹی، پنجاب اور دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا 9 ،9 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں، ان سب کو گرائیں۔
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کی انسٹی ٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز)، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں