Friday, 30 October, 2020
وزیراعظم نے پاکستانی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، ترجمان دفترخارجہ

وزیراعظم نے پاکستانی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔  ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب پربیان پر کہا کہ وزیراعظم نے تنازعہ جموں وکشمیرکو مفصل اورمدلل اندازمیں پیش کیا، بھارتی جارحیت اورریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے حقوق اوراستصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پرزوردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتی غیرقانونی ویک طرفہ اقدامات اورریاستی دہشت گردی کو علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا مشوردیا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت پرزوردیا کہ وہ غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری غیرانسانی فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم کرے، وزیراعظم نے بھارت پرزوردیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ماورائے عدالت شہادتوں کا سلسلہ فوری بند کرے، وزیراعظم نے عالمی برادری پرزوردیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق پاکستان کی جانب سے ٹھوس تجاویزبین الاقوامی رہنماوں کے سامنے رکھیں، وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی، سلامتی کونسل میں اصلاحات اوربین الاقوامی امن وسلامتی جیسے اہم امورپرپاکستان کا موقف بیان کیا، وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین، افغان عمل، اسلاموفوبیا، کورونا، سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کے اثرات اوران کے حل پرکھل کربات کی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرزپرنئے پاکستان کی تعمیرکے اپنی حکومت کے ویژن کوبیان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17328
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف
جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔
شہر قائد کی سٹی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ضمناتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد نواز شریف نے فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاملہ مسخ کرنے اور پاکستان کی فتح متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 110 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔ منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں