Monday, 18 February, 2019
بجارانی نے پہلے اہلیہ کو مارا اور پھر خود کشی کی، پولیس

بجارانی نے پہلے اہلیہ کو مارا اور پھر خود کشی کی، پولیس

کراچی ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد حاصل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما اور صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ فریحہ رزاق کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں اور بیوی میں کچھ دنوں سے کسی معاملے پر تنازعات چل رہے تھے۔ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ فریحہ رزاق کو مارا اور پھر خود کشی کرلی۔

پولیس تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کے بعد 6 افراد سے تفتیش کی گئی، جس میں 2 پولیس گارڈز اور 4 گھریلو ملازمین شامل تھے۔ پولیس تفصیلات میں بتایا گیا کہ 2 بج کر 30 منٹ پر درخشاں پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی، جس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں پڑی ہیں۔ پولیس جب ہاؤس نمبر 36 پر پہنچی تو گھر کا کمرہ اندر سے بند تھا۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جب دروازہ توڑا گیا تو پہلے فلور پران کے بیڈروم سے متصل اسٹڈی روم کے داخلی راستے پر فریحہ رزاق جبکہ اسی کمرے میں میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر پڑیں ہوئی تھی۔ دونوں افراد نائٹ ڈریس میں ہی تھے اور کسی مزاحمت کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق کرائم سین کو دیکھ کر لگا کہ دونوں کو گولیاں ماری گئی ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے صوبائی وزیر کو ایک گولی لگی، جو دائیں جانب سے داخل ہوئی اور بائیں جانب سے نکل گئی جبکہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگیں، جس میں ایک گولی سر میں لگی جو بائیں جانب سے گھس کر دائیں کان سے نکلی جبکہ 2 گولیاں فریحہ رزاق کے پیٹ پر لگیں۔ واقعہ میں 30 بور پستول استعمال ہوا جس کے 4 خول اور 2 گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کرائم سین مکمل طور پر محفوظ ہے اور گھر میں موجود ڈی وی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیج ایکزیمینیشن کے لیے بھیج دی گئی۔ تحقیقات اور فرانزک ٹیم نے تمام شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ خالی خول، فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے بھی بجوادیئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ میر ہزار خان بجارانی پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع کشمور کے علاقے کرم پور سے تھا۔ میر ہزار خان بجارانی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ کے عہدے پر تھے۔ 4 مرتبہ ایم این اے، 3 بار رکن سندھ اسمبلی اور 1988 میں سینیٹر رہے۔ میر ہزار وفاقی وزیر دفاع، تعلیم اور ریلوے کے منصب پر بھی فائز رہے۔ اہلیہ فریحہ رزاق بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔ 

صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ کشمور کے علاقے کرم پور میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بھی نماز جنازہ میں شرکت کا امکان ہے۔

میر ہزار خان بجارانی کی موت کے سوگ میں جیکب آباد اور کشمور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تاجر برادری نے کشمور، کندھ کوٹ اور تنگاوانی میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ اور تدفین کراچی میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74353
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔
پشاور میں ٹریفک پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ پشاور میں سکھ برادری کو ٹریفک پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اجازت دے دی، سکھ برادری میں بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جب کہ اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 4 کمبائن انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تشکیل کردہ چار ٹیموں میں سے ہر ٹیم میں 9 افسران تعینات کیے گئے ہیں

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں