Sunday, 26 May, 2019
قبائلی لوگوں کو اکسانے کی سازش ہو رہی ہے، وزیراعظم

قبائلی لوگوں کو اکسانے کی سازش ہو رہی ہے، وزیراعظم
فائل فوٹو

مہمند ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوری کر کے ملک کو نقصان پہنچانے والا کہتا ہے کہ مجھے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے اور ان کا ایک ہی مقصد این آر او لینا، اگر انہیں این آر او دیا تو یہ قوم سے غداری ہوگی۔

مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک تباہ ہوتا ہی تب ہے جب ملک کا سربراہ چوری کرتا ہے، عام آدمی کی چوری سے صرف انفرادی نقصان ہوتا ہے، ان کا ایک ہی مقصد این آر او لینا ہے، اگر انہیں این آر او دیا تو یہ قوم سے غداری ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان پر الزام پہلے سے لگے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، اگر آپ لیڈر ہیں تو کرپشن کے الزامات پر جواب دیں، صفائی پیش کرنےکی بجائے چوری بچانے کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت خطرے میں ہے کی بات کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 سال میں ملک کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب پہنچ گیا، حکومت کا کام اپنے لوگوں کی بہتری ہے، کرسی کو بچانے کی کوشش کرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہوتا، تاریخ میں ہمیشہ ٹیم کو بچانے والے بڑے کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی علاقے پیچھے رہ گئے جن میں قبائلی علاقے بھی شامل ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں صوبے اپنے حصے سے 3 فیصد قبائلی علاقوں کو دیں گے، کئی صوبے اپنا حصہ دینے پر گھبرا رہے ہیں تاہم این ایف سی ایوارڈ سے حصہ دلانے کیلیے تمام صوبوں کو راضی کر لیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی لوگوں کو اکسانے کی سازش ہو رہی ہے، اگر پھر سے کوئی انتشار ہوگا تو پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوگا، اگر ہم قبائلیوں کی مدد کریں گے اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تجارت کے لیے افغانستان کے ساتھ راستےکھولنےکے لیے اقدامات کریں گے، علاقے میں تھری جی اور فور جی سروسز کے لیے بھی اقدمات کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا جتنا میں قبائلی علاقوں کو جانتا ہوں کوئی وزیر اعظم نہیں جانتا، قبائلی علاقوں میں مسئلے سمجھتا ہوں اور تاریخ بھی جانتا ہوں، یہاں روزگار نہیں اور پانی کا بھی مسئلہ ہے۔ 

مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ امید ہے ڈیم وقت مقررہ اور مقررہ لاگت میں مکمل ہوگا، ڈیم بنانے میں سب سے بڑی مشکل شفافیت کی ہے، ڈیم پر خرچ ہونے والی رقم کا عوام کو علم ہونا چاہیے۔

جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنا فرض نبھایا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، ڈیم فنڈ میں حصہ لینے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم کے لئے زمین کا تحفہ دینے پر آپ کے احسان مند ہیں، متاثرین ڈیم سے بڑی قربانی کوئی نہیں دیتا، یہ لوگ اپنا ورثہ، اپنا مکان اور اپنے کلچر کی قربانی دے رہے ہیں۔

وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہمند ڈیم 54 سال پہلے بننا چاہیے تھا جو بدقسمتی سے نہیں ہوا، داسو اور بھاشا ڈیم کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے سیاسی مفاد کی خاطر ملک کو اندھیروں میں رکھا، ملک کو لوٹنے والے حکومت چلانے کا درس دے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کرپشن کے بادشاہ کی لندن کی سڑکوں پر تصاویر نظر آرہی ہے، بیٹی، بیٹے، داماد، سمدھی سب مفرور ہیں، ٹی ٹی کے ذریعے رقم باہر بھیج دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3331
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں