Tuesday, 11 August, 2020
قربانی سے متعلق حکومت سندھ کے ساتھ ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا، مفتی منیب

قربانی سے متعلق حکومت سندھ کے ساتھ ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا، مفتی منیب

کراچی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

مفتی منیب نے کہا کہ  سندھ حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے پر اتقاق ہوا ہے، مویشی منڈیاں چار دیواری میں لگائی جائیں،  زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ  قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد کھالیں محفوظ مراکز تک منتقل کریں، قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے، حکومت بیمار جانوروں کی منڈیوں میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے، مویشی منڈیوں میں گاہک اور بیوپاری ماسک کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں 8 تا 15 ذوالحجہ جراثیم کش اسپرے کریں،  قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے گزشتہ سال کا اجازت نامہ قابل عمل ہوگا، سندھ حکومت نےکھالیں جمع کرنے والے گزشتہ سال کے اجازت نامے قابل استعمال قرار دیے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام اجتماعی قربانی کے لیے دینی تنظیموں اور مدارس کو ترجیح دیں، بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں جانوروں کو نہ گھمائیں، نمائش نہ لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکےہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔

علاوی ازیں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بُت کدہ بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40872
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
. بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حکومت نے جاری کئے گئے آرڈیننس کے تحت خود اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ سے دوبارہ غور کرنے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پاکستان بحریہ کے لئے تعمیر کردہ جدید کارویٹ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں