Friday, 18 October, 2019
پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

کراچی ۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا اور عیدالاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاقے چھور، پنجاب میں سیالکوٹ، کے علاوہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا تھا اور 10 اگست کو حج کا رکن اعظم ہوگا۔

اس سال دنیا بھر سے تقریباً 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائی کے لیےسعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں سے انڈونیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے سب سے زیادہ تعداد افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کوٹے کے مطابق اس سال سب سے زیادہ ڈھائی لاکھ انڈونیشین باشندے حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پاکستان سے دو لاکھ افراد حج ادا کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58893
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں اور وہ مدارس میں اصلاحات پر زیادہ پریشان ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی
برطانوی عدالت نے نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کے درمیان فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت میں نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں