Friday, 06 December, 2019
’’قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمز بل 2017ء منظور‘‘

’’قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمز بل 2017ء منظور‘‘

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود الیکشن ریفارمز بل 2017 منظور کرلیا گیاہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

انتخابات بل 2017 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرقانون زاہد حامد نےالیکشن بل 2017 منظوری کے لئے پیش کیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے بل کی مخالفت کی تاہم اپوزیشن کےشور شرابے اور احتجاج کے باوجود الیکشن ریفارمز بل 2017 منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان نے بل کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بل میں ترمیم آئین کی روح کے منافی اور متصادم ہے کیوں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرپورا نہیں اترتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کلاز 203 پرنظر ثانی کرے اور اسے انتخابابی اصلاحات بل سے نکالے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، انہیں اپنا بھائی بھی پارٹی صدر کے طور پر قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح معاملہ چلتا رہا تو کل اجمل پہاڑی بھی پارٹی صدر بن جائے گا۔

واضح رہے الیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ہی نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ دونوں ایوان سے منظوری کے بعد بل کو ایوان صدر ارسال کیا جائے گا اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد انتخابات بل 2017 قانون بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35676
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔

مقبول ترین
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، سپہ سالار نے ائیر فورس اور رائل سعودی فورس کی مشترکہ سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70 گنا اضافہ ہوا۔ شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر کرپشن
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری پوری توجہ معیشت مستحکم کرنے پر ہے اور ہماری حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں