Thursday, 24 October, 2019
بیگم کلثوم نواز کے علاوہ باقی سب جھوٹ بول رہے ہیں ، عمرا ن خان

بیگم کلثوم نواز کے علاوہ باقی سب جھوٹ بول رہے ہیں ، عمرا ن خان

لاہور ۔ عمران خان نے کہاہے کہ حکمران احتساب روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ان کو مافیا کا نام دینا بالکل ٹھیک ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے علاوہ باقی سب جھوٹ بول رہے ہیں، دھمکیاں مافیا دیتاہے جمہوری لوگ نہیں ،پوری قوم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے ، یہ 1997 نہیں کہ آپ حملہ کر دیں گے ، اگر انہوں نے کچھ کیا تو قوم سڑکوں پر آئے گی ،چوہے کو کبھی جوش نہیں چڑھ سکتا جب تک کوئی پیچھے نہ بیٹھا ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی دارالحکومت پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بچوں کیلئے دھمکیاں دینا مافیا سٹائل ہے ، دھمکیاں مافیا دیتاہے جمہوری شخصیت نہیں ، پوری قوم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر ہی ہے یہ 1997 نہیں کہ آپ حملہ کردیں گے ، اگر انہوں نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو قوم سڑکوں پر آئے گی ۔

ان کا کہناتھا کہ پاناما کیس اٹھانے پر میرے اوپر چھ کیسز بنائے ،شریف خاندان نے ابھی تک ایک بھی منی ٹریل نہیں دی ہے ،میں نے اپنی ایک ایک ٹرانزیکشن عدالت کے سامنے رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے علاوہ باقی سب جھوٹ بول رہے ہیں ،اب زمین ان پر تنگ ہو گی ،میں لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا ،انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ یہ مک مکا کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں ہاتھ نہ لگاؤ، 

عمران خان کا کہناتھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ رولنگ فیملی کا احتساب ہو رہاہے ،شریف خاندان یہ تاثر دینے کی کوشش کررہاہے کہ ان کا بار بار احتساب ہواہے ،ان کا کبھی احتساب نہیں ہوا یہ پہلی بار ہورہاہے ۔ کپتان کا کہناتھا کہ احتساب روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہاہے ،اگر آپ نے واردات کی تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ یہ پہلے دھمکیاں دلاتے ہیں اور پھر قربانی کا بکرا بنا تے ہیں ،آپ کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا ،دور بدل چکاہے لوگ باشعور ہو چکے ہیں ، ہر کسی کو پتہ ہے قطری خط فراڈ ہے ، چھابڑی والے کو بھی معلوم ہے کہ خط فراڈ ہے ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان منی لانڈرنگ سے تباہ ہو رہا ہے، 10 ارب سالانہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جاتا ہے، ان ڈاکوؤں کی منی لانڈرنگ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو رہا ہے۔ نہال ہاشمی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بولے، چوہے کو کبھی جوش نہیں چڑھ سکتا جب تک کوئی پیچھے نہ بیٹھا ہو۔

کپتان کا کہناتھا کہ نوازشریف کا بیٹا کچھ اورکہہ رہا ہے، بیٹی کچھ اور وہ خود کچھ اورکہہ رہے ہیں،شریف خاندان کےتمام افرادکےبیانات میں تضادہے۔ نوازشریف نےسب کچھ اپنےبچوں کےنام پر رکھا ہے،جو کرپشن کرتاہےوہ پیسااپنےنام پرنہیں رکھتا۔ شہبازشریف کاعدالت میں انتظار کر رہاہوں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93856
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے سوال کیا کہ انتظامیہ صحت اور تعلیم پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟

مقبول ترین
حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلوں کی
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں