Saturday, 04 July, 2020
سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان
فائل فوٹو

 کراچی: سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔  آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کردی گئی۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، وزیرٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریوینیو کے افسران شامل ہوں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے،  تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا تاہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینی ٹائزز لازمی ہوگا جس گاڑی میں ماسک اور سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کی بحالی کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں ایک وقت میں صرف دو افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن بس سروس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ ایک سیٹ پر ایک مسافر بٹھائے گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف دو افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایا جاسکے گا، آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانے کی اجازت ہوگی، بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ ایک سیٹ پرایک مسافر بٹھائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38702
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملے کی کوشش کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے بارے میں پول کھولنا شروع کردیے ہیں، فوج وزیر اعظم عمران خان کی پوری حمایت کر رہی ہے، وزیر اعظم نے اپنے وزیر کو کہہ دیا ہے کہ آپ کے پاس پانچ ماہ ہیں۔
میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ صبح آٹھ بجے کے قریب دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ آ رہے تھے اور انہو ں نے پیدل چلنے والے شخص کو کچل دیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا جبکہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں