Friday, 19 April, 2024
شہباز شریف کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی

شہباز شریف کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی
فائل فوٹو

 لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا جبکہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کے لیے ان کا عدالت عالیہ پہنچنا ضروری ہے۔ نیب ٹیموں نے شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے رات گئے تک چھاپے مارے، صبح سویرے بھی نیب ٹیمیں شہباز شریف کی تلاش میں رہیں۔ اس صورت حال میں (ن) لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو سائیکل، موٹر سائیکل یا رکشا میں ہائی کورٹ پہنچانے کے آپشنز یر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ گاڑی کی پہلے تلاشی دیں گے اس کے بعد انہیں یہاں سے آگے جانے دیا جائے گا۔

دوسری جانب لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا، مجھے خوف ہے کہ یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں ۔

رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ شہبازشریف 11 بجے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں گے، نون لیگ کے رہنما اورورکز ہائیکورٹ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز نیب کے چھاپے سے متعلق کہا کہ جب کوئی عدالت کا دروازہ کھٹکٹائے تو کوئی ادارہ پھر گرفتاری کیلئے گھر کا گھیراو ٔنہیں کرتا۔

شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال  ، عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب تو لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں تاہم شہباز شریف کی موجودگی کے شبہ میں پولیس نے رانا ثنا اللہ کی گاری کو روک لیا گیا۔ رانا ثناءاللہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی پیشی پر جارہے تھے کہ پولیس نے ان کی گاڑی ہال روڈ پر روک لی۔ پولیس نے ہال روڈ چوک کو بیریئر لگا کر بند کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ گاڑی کی تلاشی دیں اور چلے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ جس کے بعد نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چھاپہ مارا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66661
کوڈ
 
   
مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں