Wednesday, 20 November, 2019
ایل او سی کے قریب دھماکہ: پاک فوج کے 5 جوان شہید

ایل او سی کے قریب دھماکہ: پاک فوج کے 5 جوان شہید

مظفر آباد ۔ ایل او سی کے چھمب سیکٹر میں دھماکے سے 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،  دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے، اور یہ دھماکا بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور دو طرفہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب ،  سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں۔ شہید ہونے والے صوبیدارمحمد صادق کی عمر 44 سال، سروس 23 سال اور ضلع نیلم کے علاقے جورا کے رہائشی تھے۔ شہید سپاہی محمد طیب کی عمر 26 سال، سروس 5 سال اورگاوں سراخئی ضلع خوشاب کے رہائشی تھے۔

شہید سپاہی زوہیب کی عمر 20 سال اور سروس 7 ماہ تھی، اور وہ گاؤں نندی نار گامر ضلع پونچھ کے رہائشی تھے۔ شہید سپاہی غلام قاسم کی عمر 22 سال سروس ایک سال اور وہ گاوں سائیوال ضلع سرگودھا کے رہائشی تھے، جب کہ شہید سپاہی شیر زمان عمر 36 سال ، سروس 13 سال اور وہ گاؤں شمہ شکی ضلع کرک کے رہائشی تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3806
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار
وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بينک کی رينکنگ ميں تاريخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس

مقبول ترین
سابق وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں