Tuesday, 11 August, 2020
مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری نہیں، خواجہ آصف

مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری نہیں، خواجہ آصف
فائل فوٹو

اسلام آباد۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ساکھ سو فیصد ختم ہوچکی ہے۔ وزیراعظم خود ایک بھی وعدے کی تکمیل نہ کر سکے جو اقتدار میں آ کر انہوں نے دہرائے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی موجودگی میں پارلیمنٹ ’عضو معطل‘بن گئی ہے۔ حکومت کی تبدیلی کا طریقہ کار حالات خود بنا دیتے ہیں۔ انسان جدوجہد ضرور کرتا لیکن جو بھی طریقے ہونے چاہیں وہ آئینی ہوں۔ ہم کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں جمہوری معاشرہ فروغ پائے۔ جمہوری طریقے سے ہماری حکومت جاتی ہے تو چلی جائے، جمہوری طریقے سے ہم حکومت میں آجاتے ہیں بسم اللہ، یہ چیزیں جمہوری معاشرے کے لیے بنیادی بات ہے کہ حکومت کے آنے جانے کا فیصلہ آئین کرے نہ کہ غیر جمہوری یا ماورائے قانون کے طریقے سے اس کا تعین ہو۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ ہم کسی بیرونی قوت سے عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ تحریک انصاف سے کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کی بالادستی اور حالات میں بہتری کے لیے عمران خان کی جگہ کسی اور کو اپنا لیڈر چن لے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر جمہوریت کا تسلسل چاہیے یا موجودہ حالات سے ریکوری چاہیے تو مائنس ون مائنس ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی متبادل قیادت لے آئے۔ کم از کم ان کی موجودگی میں پی ٹی آئی وقتا فوقتا ہمارے ساتھ جو گفت و شنید کرتی تھی کسی ایک جگہ بھی حکومتی پارٹی ہمارے ساتھ جس پر رضا مندی ظاہر کرتی تھی وہ ایک بات بھی عمران خان سے نہیں منوا سکے۔ وزیر اعظم اپنی پارٹی کے اکابرین کی راہ میں بھی رکاوٹ بنے۔

انھوں نے کہا کہ 'شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم بنائے جانے والے انٹرویو اور بیان کی وضاحت آ چکی ہے۔ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ لندن میں میری موجودگی میں ہوا البتہ پروزاوں کی بندش کے باعث ان کو جلدی آنا پڑا۔'

خواجہ آصف نے کہا کہ 'میں بار بار ن لیگ کی جانب سے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی یقین دہانی کرا رہا ہوں کہ ہم کسی غیر جمہوری اقدامت کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں جمہوری معاشرہ فروغ پائے۔ جمہوری طریقے سے ہماری حکومت جاتی ہے تو چلی جائے، جمہوری طریقے سے ہم حکومت میں آجاتے ہیں بسم اللہ، یہ چیزیں جمہوری معاشرے کے لیے بنیادی بات ہے کہ حکومت کے آنے جانے کا فیصلہ آئین کرے نہ کہ غیر جمہوری یا ماورائے قانون کے طریقے سے اس کا تعین ہو۔‘

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی کارکردگی بڑی موثر رہی ہے۔ اس بجٹ میں (ن) لیگ کے 47 اراکین بولے ہیں۔ 29 لوگ بیماری، کورونا یا مختلف وجوہات کی وجہ سے غیر حاضر رہے۔ ایوان میں ہماری تعداد 150 کے قریب موجود رہی۔ ہمیں بندے ڈھونے نہیں پڑے جس طرح حکومت نے کورونا سے جو بندے ریکور کر رہے تھے ان کو بھی لایا گیا۔ ہماری 2 سالہ کارکردگی اچھی ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں آنے سے ڈرتے ہیں۔

(ن) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم ثابت قدمی کے ساتھ دو سال سے مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت دن بدن کمزور ہو رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن1 آہستہ آہستہ زیادہ جگہ بنا رہی ہے اور حکومت پیچھے ہٹ رہی ہے۔ خصوصا اس بجٹ کے بعد تو حکومت کی مقبولیت ختم ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'اپوزیشن کی قیادت قربانی دینے اور صعوبتیں سہنے میں سرفہرست ہے۔ میاں نواز شریف لے لیں، پیپلز پارٹی میں آصف زرداری صاحب لے لیں۔ میاں نواز شریف کا سارا خاندان بشمول شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ، عباس شریف یہ سارے میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تاریخ کا ایک ایسا باب ہیں کہ ہم نے مزاحمت دکھائی ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف یکطرفہ ایکشن لیے گئے۔ ہم ثابت قدمی کے ساتھ دو سال سے مقابلہ کر رہے ہیں اورحکومت دن بدن کمزور ہو رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن آہستہ آہستہ زیادہ جگہ بنا رہی ہے اور حکومت پیچھے ہٹ رہی ہے۔ خصوصا اس بجٹ کے بعد تو حکومت کی مقبولیت ختم ہوگئی ہے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62315
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاؤس عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔ پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تمام قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکرینگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 417 قیدیوں کو لیکر غیر ملکی ائرلائن کی دو پروازیں لاہور پہنچ گئیں، تیسری اور آخری پرواز کل دوپہر پاکستان پہنچے گی۔
کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کا غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، وبائی مرض کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے کسی بھی فرد ادارے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جو دس لاکھ روپے تک ہوگا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں