Tuesday, 11 August, 2020
نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف
فائل فوٹو

لاہور۔ ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا  اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی اور اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ انتظامی کمیٹی نے ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہبازشریف نے ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے اللہ نے ملک کی خدمت کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا۔ ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا ، اب انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے۔

بابر اعوان نے دوران ٹرائل 2 مرتبہ ریفرنس سے بریت کی درخواستیں جمع کرائیں ، بابر اعوان نے بریت کی پہلی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرائل کا سامنا کریں گے ۔

بابر اعوان نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد دوبارہ بریت کی درخواست جمع کرائی جسے احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے 25 جون 2019 ء کو منظور کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ارشد ملک کی تعیناتی شاہد خاقان عباسی نے کی تھی، جج بلیک میل کیس کے 2 کرداروں میں سے ایک ارشد ملک برطرف ہو گئے، کھیل کا دوسرا کردار مریم نواز ہیں، انہوں نے جج کی ویڈیو استعمال کرکے اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اپیل پر سزا ہونا باقی ہے۔

ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انہیں باعزت بری کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کی سینیئر قیادت کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں ارشد ملک اور نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ایک مبینہ ویڈیو دکھائی تھی۔

ویڈیو میں ارشد ملک کو یہ کہتے ہوئے سنایا گیا کہ’’ نواز شریف کو سزا سناکر میرا ضمیر ملامت کررہا ہے اور ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘‘۔ جج نے ناصر بٹ کو کہا کہ نواز شریف پر نہ کوئی الزام نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک کے خلاف تحقیقات کیلئے کیس وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62332
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ کسی ایک نقطے پر ججز کا اتفاق ہو گیا تو فیصلہ آج سنا دیں گے۔
نسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ثابت ہوا عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، لیکن آج کل چاندچاند کھیل رہے ہیں،عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ شریعت اور دین چاند کی رو یت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے،شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں