Tuesday, 07 April, 2020
ملائیشیا کانفرنس: عدم شرکت پر افسوس ہے، عمران خان

ملائیشیا کانفرنس: عدم شرکت پر افسوس ہے، عمران خان


کوالالمپور - وزیر اعظم ہاؤس آمد پر مہاتیر محمد کا وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ملائیشیا میں مسلم ملکوں کی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم اپنے ملائیشیائی ہم منصب مہاتیرمحمد سے پتراجایا میں بات چیت کر رہے ہیں۔ عمران خان ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تھنک ٹینک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ خصوصی دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارت کے بجائے چینی فضائی حدود استعمال کی جس سے سفر مزید طویل ہوگیا۔ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کے باعث وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا سفر مزید 4 گھنٹے طویل رہا۔

وزیراعظم جب کوالالمپور ائیرپورٹ پہنچے تو وہاں ان کا استقبال کرنے کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نہیں آئے۔

وزیراعظم عمران خان کا استقبال ملائیشیا کے وزیر دفاع نے کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی ملائیشیا گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دورہ ملائیشیا پر عمران خان ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ پاکستان اور ملائشیا میں وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے بھی اعتماد میں لے لیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں اگلی مسلم سربراہ کانفرنس میں شرکت کروں گا، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہے، کشمیری 6 ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے، پاکستان اس نقصان کا ازالہ کرے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دفترِ پہنچنے پر مہاتیر محمد نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد عمران خان نے ملاقات کرنے والوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے تناظر میں مشترکہ عزم کی علامت ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا پاکستان اور ملائیشیا عقیدے اور ثقافت کے اعتبار سے قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور اس میں باہمی اعتماد اور مفاہمت کے خواہش مند ہیں۔

وزیراعظم عمران خان مختلف ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

ملائیشیا کانفرنس: عدم شرکت پر افسوس ہے، عمران خان
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38127
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی حکومت نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر ویزہ جاری کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں کی ہے۔
پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اُس کی والدہ اور بیوی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی اجازت دے دی ہے جو 25 دسمبر کو ہوگی۔ ملاقات کے دوران بھارتی سفارتخانے کا ایک اہلکار بھی ان کے ہمراہ ہوگا جب کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
بھارت نے پاکستان سے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ درخواست نئی دہلی میں وزیرخارجہ سشما سواج نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کے دوران کی ہے۔
وفاقی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے کی تحقیقات کی پیشکش کردی۔ سینیٹ اجلاس کے دوران ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں انکشافات سے متعلق حافظ حمد اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں