Thursday, 28 May, 2020
”ملتا ن قرنطینہ میں مدت پوری کرنیوالے زائرین کا احتجاج“

”ملتا ن قرنطینہ میں مدت پوری کرنیوالے زائرین کا احتجاج“

ملتان ۔  ملتان قرنطینہ میں 1200سے کے قریب زائرین مسافروں میں سے نیگیٹوآنے والے 1162 افراد جنہیں آج ملتان قرنطینہ مرکز سے انہیں 14روزہ مدت پوری کرنے کے بعد زائرین کو ان کے گھروں کوروانہ کرنے سے روک دیاگیا ہے اور زائرن کو گاڑیوں میں کئی گھنٹے بیٹھا کر دوبارہ اتار کر انہیں بلڈنگ میں جانے کا کہا گیا جس پر زائرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجا ج شروع کر دیا اور زائرین نے دوپہر اور شام کا کھانا بھی واپس کر دیا۔زائرین کا احتجاج جاری ہے۔

زائر مسافروں کا کہناہے کہ حکومت کی پالیسی آغاز سے ہی خیانت پرمذکورہے پہلے تفتان بارڈرپر ایک سازش کے تحت 14روزتمام زائرین کو ایک جگہ رکھا گیا تاکہ صحت مند زائر ین کو کورونا مرض میں مبتلا کیاجائے اور یہی پریکٹس ملتان قرنطینہ میں کی جارہی ہے،انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملتان قرنطینہ میں صرف 80کے قریب زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے اور باقی 1162زائر مسافروں کے رزلٹ نیگٹو آئے تھے جنہیں آج14روز ہ مدت پوری ہونے کے بعد انہیں ان کے گھروں کو روانہ کیا جانا تھا۔

زائرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور انتظامیہ زائرین کو فنڈ کے حصول کیلئے بلی کا بکرا بنانا چاہتی ہے اور یہ دوہرا معیار ہے کہ دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مسافروں کو چیکنگ کے بغیر ان کو گھروں کو جانا دیا گیا اور وہی لوگ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنے اور ہم لوگ ایک ماہ سے انتظامیہ کی تحویل میں قید ہیں اور ہمیں بد نام کیا جارہاہے۔

زائرین کا کہنا تھا کہ رینڈم ٹیسٹ میں دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اسے جواز بنا کر تمام افراد کو روکنا درست اقدام نہیں، احتجاج کے دوان زائرین نے مذاکرات کیلئے آئے ہوئے آر پی او ملتان سے کہا ہے کہ وہ کئی بار ٹیسٹ کرواچکے ہیں اور وہ اب ٹیسٹ نہیں کرائیں گے وہ گھر جائیں گے یا مر جائیں گے، زائرین نے صبح دس بجے تک کا وقت دیا ہے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسی رضا جسکانی نے  اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 14روز تفتان میں مدت پوری کرنے کے بعددو روز سفر اور پھر14روزملتان قرنطینہ میں بھی زائرین مدت پوری کرچکے ہیں اور جن افراد کے نیگٹو رزلٹ آئے  ان کے گھر وں کو نہ بھیجنا سراسرزیادتی اور ظلم ہے،عدالت عظمٰی کو بھی چاہیے کہ وہ فوراًنوٹس لے۔


 انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایران سے آئے ہوئے زائرین، طلباء اور دیگر افراد کو 14روز تفتان بارڈر پر جہاں حکومت کی جانب سے انتظامات نام کی کوئی شے نہیں تھی وہاں رکھا گیا اور پھر دودن تفتان بارڈڑ سے طویل ترین دشوار سفر طے کر کے ملتان قرنطینہ مرکز میں بھی 14روزپر امن گذارنے کے باوجود ان لوگوں کے کئی بار سیمپل لئے گئے جو نیگٹو آئے۔

علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کو انکے گھروں میں جانے سے روکنے کی جب یہ خبر عوام میں پہنچی تو عوام میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے حالا ت بے قابو ہوتے جارہے ہیں اس سے پہلے کہ حالات سنبھالنا مشکل ہو جائیں فوری طور پر زائرین کو ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے ورنہ تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔یہ پاکستان کے آزاد شہری ہیں انہیں فوری طور پر ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے، اب انہیں کچھ دیر کیلئے بھی قرنطینہ مرکز میں رکھنا بلاجواز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66440
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ یہ عید ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں گزاری،ملک بھرمیں128افرادوینٹی لیٹرپرہیں،وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا کہتے ہیں کہ عید کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر بالکل بھی عملدرآمد نہیں کیا، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، ذمے داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں