Sunday, 26 May, 2019
کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، وزیراعظم

کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجا زحسین شاہ نے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ اداروں کو تباہ کیا اور عام آدمی کی زندگی کو بھی متاثر کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر رینالہ خورد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں، میاں محمودالرشید کہتے ہیں یہ 50 لاکھ گھر بنانامشکل ہے، اگر مشکل نہ ہوتا تو پچھلی حکومت یہ کام کرچکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ کمزور لوگوں کی فکر کرتاہے، ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے اور جب ریاست کمزور طبقےکی ذمے داری لیتی ہے تو اللہ اس کی مدد کرتا ہے، مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں  جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے معاشی طور پر سب سے مشکل حالات ہیں، ہم نے تب یہ ذمہ داری لی کہ اس طبقے کے لیے گھر بنائیں گے جو گھر نہیں خرید سکتا، اس کے لیے ہم قانون بدلیں گے اور بینکوں کو تیار کریں گے، ہاؤسنگ سارے پاکستان میں شروع کررہے ہیں، پچاس لاکھ گھر پرائیوٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی، اس میں نوجوانوں کو زبردست موقع ملے گا کہ وہ چھوٹی کنسٹریکشن کمپنیاں بنائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شہروں میں اب تک کچی آبادیاں ہیں اور لوگ برے حالات میں رہتے ہیں، اس کے لیے زبردست پروگرام لارہے ہیں، کچی آبادیوں کے لیے فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ آرام سے رہ سکیں ،اس کے لیے چائنا سے مدد لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں 50 لاکھ گھر ناممکن ہے وہ دیکھیں گے یہ کام ہر سال تیز ہوگا، شروع میں ہمیں دیر لگے گی لیکن پھر جلدی ہوگا، اس اسکیم سے ان لوگوں کو گھر بنانے کا موقع ملے گا جو تنخواہ میں گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، میرا خواب ہے ہر پاکستانی کے سرپر چھت ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28826
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں