Saturday, 04 July, 2020
کورونا وائرس سے ایک روز میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی انتقال کرگئے

کورونا وائرس سے ایک روز میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کےایل آئی) لاہور انتظامیہ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کے باعث زیر علاج تھے اور  عید کے روز سے وینٹی لیٹرپر تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایم پی اے شوکت چیمہ دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

ن لیگ کے صدر  شہبازشریف نے شوکت چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شوکت چیمہ کی پارٹی کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

خیال رہے کہ شوکت چیمہ 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے گوجرانوالہ میں پی پی 51 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 دوسری جانب اسلام آباد میں  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل  بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

گزشتہ روز سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ 88 ملیر 2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام  سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔

 ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی گزشتہ مہینے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے تاہم 8 مئی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑگئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36079
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٍڈیا کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ ہوا، اجلاس میں اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل
کوئٹہ۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں بڑھتی ہوئی کورونا کی صورتحال کے مد نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں