Saturday, 04 July, 2020
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ

لاہور ۔ ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ادھر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا، سب افسران فیلڈ میں نکلیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

 دوسری جانب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایس او پی ایز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پی ایز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42438
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو بنانے کے ملزم آغا افتخار الدین مرزا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آغا افتخار الدین مرزا توہین آمیز ویڈیو
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی
یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں