Saturday, 08 August, 2020
اگر مائنس ون کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید

اگر مائنس ون کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید

لاہور ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اب گیند ہمارے پاس ہے اور ہم نے ڈلیور کرنا ہے اور عمران خان کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، میری اور شہباز شریف کی پارٹی ایک ہی ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی ہوئی ہیں، اتنے سنگین کیسز ہیں کہ ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

بلاوی بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر کیوں مارا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کرمارڈالا ہے، کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے مجھے بندوبست کرکے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے، یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بڑے بھائی کی طرح ہوں، فوج کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ کررہی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا، جب وقت نہیں تھا تو پٹرول کی قیمت کم کی،  جب وقت نہیں تھا اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، لیکن عمران خان کے 40 سال زیادہ ووٹ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے، چینی کے کیس سنجیدہ ہوسکتے ہیں، میں نے چینی کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78178
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیشنل کمانڈ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے لگے اور ایک روز میں مزید 1226 مریض سامنے آگئے۔ کورونا کے 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا فعال کیسز کی تعداد 29857 ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے
پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہوں گے۔ پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی جو نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک میں بہتری نہیں آ رہی۔ کے الیکٹرک نے گیارہ مہینے سے گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ نہیں کیا، اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت نہیں۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں