Thursday, 20 February, 2020
کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، جنرل غفور

کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، جنرل غفور

راولپنڈی ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور بھارت خطے میں نئی جنگ کے بیج بورہا ہے جبکہ کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، لیکن جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کرکے پورے نہیں ہوسکتے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار نریندر مودی کی حکومت ہے، ہمارا خطہ طاقت کی عالمی کشمکش کا مرکز ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ پاک فوج مغربی سرحد سے فارغ ہورہی ہے، اس لیے وہ خطے میں نئی جنگ کا بیج بورہا ہے، بھارت چاہتا ہے کوئی ایسا کام کریں پاکستان بھرپور جواب نہ دے سکے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، مودی حکومت نہرو کے نظریے سے منہ موڑ چکی ہے اور نازی نظریے پر قائم ہے، یہ وہی نظریہ ہے جس نے گاندھی اور گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا، بھارت میں مسلم اور دیگر اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کی سوچ کی شکار ہیں، پاکستان نے پچھلے بیس سال میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، اس دوران بھارت نے ہماری توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحد پر بلااشتعال کارروائیاں کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری سانسیں ان کے ساتھ چلتی ہیں، آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ اور ایک عالمی تنازع ہے، بدقسمتی سے عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر میں دلچسپی نہیں دکھائی، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کی جغرافیائی صورتحال کو اس طرح تبدیل کیا جائے کہ کشمیری وہاں نہ رہ سکیں۔

امریکا کے دورے اور کشمیر پر ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر ہم کوئی بھی ڈیل کرلیں گے، کشمیر پر ڈیل ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگی، کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اگر 72 سال سے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیوں ہٹیں گے، کشمیر کے لیے کوئی بھی قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی انتہا تک جائیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے، کشیر پر کوئی سودے بازی اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کشمیر ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، بھارت جان لے کہ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنا جنگ کا حصہ ہوتا ہے، جنگ سے پہلے اور دوران قومی طاقت اپنا کردار ادا کرتی ہے، سارے منصوبے تیار ہیں، فوج اپنے منصوبے پریس کانفرنس میں نہیں بتاتی، قوم اطمینان رکھے، کیا کرنا ہے یہ آپ کو پتہ ہے، کیسے کریں گے یہ ہم پر چھوڑ دیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہماری نوفرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری پالیسی ڈیٹرنس (دفاع) کی ہے، اس کے لیے جو بھی اس کا استعمال ہے ریاستی پالیسی کے مطابق ہوگا، اگر بھارت پہلے استعمال کرتا ہے تو یاد رکھے کہ پہلے کے بعد دوسرا بھی آتا ہے۔

اسرائیل سے تعلقات دوبارہ استوار کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد کڑے وقت میں قوم کو کمزور کرنا ہے، جس حالت میں ہم ہیں، قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ہم ایک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70223
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری پہلے دن سے متنازع رہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا۔
رجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ کی جانب سے بھارتی حکام نے جاسوس سے ملاقات کی درخواست کی اور پاکستان اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنرل راحیل اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کیلئے ذاتی حیثیت میں گئے انہیں سرکاری طور پر نہیں بھیجا گیا۔ پاکستان قطر اور سعودی تنازع میں غیرجانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی انضباطی کمیٹی کی سفارش پر دھمکی آمیز تقریر کے معاملے پر پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں