Tuesday, 07 April, 2020
ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی جامعات کے مابین داخلوں کے بارے میں مذاکرات

ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی جامعات کے مابین داخلوں کے بارے میں مذاکرات

 اسلام آباد: نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔  ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے افسران اور امریکی جامعات کے وفد نے یو ایس۔پاکستان نالج کاریڈور کے تحت پاکستانی طلباء کے امریکی جامعات میں داخلوں کے لیے اداروں کے مابین معاہدے کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ 

امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فتح مری نے پاکستان میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھانے میں امریکی جامعات کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر فتح مری نے امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز کویو ایس۔پاکستان نالج کاریڈور کے بارے میں آگاہ کیااور امریکی وفد پر زور دیا کہ امریکی جامعات میں پاکستانی محققین کو داخلے فراہم کرنے اور انھیں ان کی قابلیت کے مطابق جامعات میں جگہ فراہم کرنے کے لیے اداروں کی سطح پر انتظامات کے امکانات کا جائزہ لیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے حامل اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اعلی تعلیم و تحقیق کا معیار بہتر ہو سکے اور مسائل کا خود سے حل تلاش کرنے کی قابلیت رکھنے والے اسکالرز تیار کیے جا سکیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن یو ایس۔پاکستان نالج کاریڈور(فیز۔۱) کے تحت پندرہ سو پاکستانیوں کو بہترین امریکی جامعات میں پی اچ ڈی پروگراموں میں داخلے دلوانے کے لیے معاہدوں کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کاوشوں کے نتیجے میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی جامعات کے مابین باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ 

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ایڈوائزر، نور آمنہ ملک نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور مل کر کام کرنے کے طریقہ کار پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس ملاقات سے دونوں فریقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے  امریکی جامعات اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے مابین ممکنہ معاہدوں کی صورت میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔ انھوں نے امریکی وفد کو مطلع کیا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے کافی امریکی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور بہت سی امریکی جامعات سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دس ہزار تعلیمی قابلیت رکھنے والے پاکستانی طلباء اور جامعات کے اساتذہ کو منتخب شدہ شعبہ جات میں امریکی جامعات سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کروانا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی جامعات میں داخلے کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے”ٹیلنٹ فارمنگ پراسس“کے تحت سالانہ ایک ہزار سے دو ہزارپاکستانی ممکنہ امیدواروں کو GRE اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی  تیاری کروانے کے لیے کلاسوں کا انعقاد بھی شامل ہے۔ 

یو۔ ایس پاکستان ایجوکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ نے باہمی گفت و شنید کے بعد یو ایس۔پاکستان نالج کاریڈورپروگرام کو آغاز کرنے کا جون 2015میں سوچا تھا۔ جیسا کہ حکومت پاکستان سال 2025تک اعلی تعلیم میں 7.1ملین طلباء کے مزید د اخلے کرنے اور اعلی تعلیمی اداروں کو اضلاع میں کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایسے میں یو ایس۔پاکستان نالج کاریڈورکے ذریعے دس ہزار پاکستانی اسکالرز کو امریکی جامعات سے پی ایچ ڈی کروا کر اعلی تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے فیز میں پندرہ سو پاکستانیوں کو امریکی جامعات میں داخلوں کے لیے بھجوانے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔   

اب تک 99 طلباء،جن میں 78مرد طلباء اور 29خواتین طلباء کو یو ایس۔پاکستان نالج کاریڈورکے تحت وظائف پر امریکی جامعات میں بھجوایا جا چکا ہے جبکہ 87طلباء آن بورڈ ہیں اور دیگر 12طلباء بھی پائپ لائن میں ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6474
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔
ہر مسجد کی کمیٹی اور امام مسجد محلے کے غریبوں اور امیروں کو پہچانتے ہیں۔ ضرورت مندوں کی شناخت اور مدد کے لیے مسجد کو مرکز بنایا جائے۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل سامنے لے آئے، ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جب کہ سابقہ حکومتوں
وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں یہ لیڈر 20 کروڑ مسلمانوں کے بارے میں کھل کر ایسی باتیں کررہا ہے جیسی یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں