Friday, 13 March, 2026
شہیر حیدر سیالوی نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

شہیر حیدر سیالوی نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

اسلام آباد . سابق طلباء رہنما شہیر حیدر سیالوی نے سوموار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران پاکستان نظریاتی پارٹی کے نام سے نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت کا اعلان کیا، شہیر حیدر سیالوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ انہوں نے گزشتہ دس سال طلباء سیاست میں نوجوانوں اور ملکی مسائل کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا اور اس عرصہ میں انہیں مختلف کٹھن مراحل سے گزرنا پڑا جس میں دو دفعہ انہیں گرفتار بھی کیا گیا اور سلاخوں کے پیچھے بند کیا گیا مگر وہ اپنے مشن سے نہ پیچھے ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔

پاکستان نظریاتی پارٹی بانیان پاکستان کے نظریے کے مطابق پاکستان کو حقیقی اور فلاحی ریاست بنائے گی،امیر غریب کی تفریق کو ختم کرنا ہمارا یک نقطہ ایجنڈا ہے، یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ سرکاری افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے تو طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوگا،میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دیں گے سی ایس ایس سمیت تمام امتحان اور تعلیم قومی زبان اردو میں ہوگی البتہ پانچ بڑی زبانوں انگریزی، چائنیز، عربی، جرمن اور فرانسسی میں سے کوئی ایک زبان سیکھنا لازمی ہوگا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کہتے ہوئے شہیرحیدر سیالوی نے کہا کہ وہ معاشی اصطلاحات کا جامع پلان رکھتے ہیں،برآمدات کو بڑھا کو درآمدات کو کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے،زرعی اصلاحات،جاگیردانہ،بدعنوانی،موروثی سیاست کا خاتمہ پارٹی کی اولین  ترجیح ہے۔انتخابات میں کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

ملکی خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی برابری کی بنیاد پر تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات استوار کرنے کی حامی ہے۔ملکی دفاع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو بقا کیلئے جہاں اچھی معیشت کا ہونا ضروری ہے وہیں ناقابل تسخیر دفاع کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے،اس سلسلے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔اقلیتوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق پاکستان میں تمام اقلیتوں کوان کے مذہب کے مطابق جینے کا حق دیا جائے گا،تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ کوئی کسی دوسرے کے مذہب کی توہین بھی نہ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی وعام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور ہم خیال جماعتوں سے اتحاد بھی کریں گے۔پاکستان نظریاتی پارٹی کا منشور بیان کرتے ہوئے شہیرسیالوی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی،تعلیم،صحت اور انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کیلئے ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ اور شرعی عدالتوں کا قیام اولین ترجیح ہوگا،نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے ہنرکی تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کریں گے،پولیس اصطلاحات اور خصوصی افراد کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ بیرونی سودی قرضوں سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی آمدن پر ہی اکتفا کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39239
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق پاک فوج
چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نواز دیا گیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اڈے بند نہ کیے گئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں