Tuesday, 11 August, 2020
قاضی فائز دھمکی کیس: مولوی افتخار کی معافی مسترد،، توہین عدالت کا نوٹس

قاضی فائز دھمکی کیس: مولوی افتخار کی معافی مسترد،، توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو بنانے کے ملزم آغا افتخار الدین مرزا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آغا افتخار الدین مرزا توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس کیس پر سماعت کی۔ آغا افتخار الدین مرزا کے وکیل نے اپنے موکل کی طرف سے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا۔

جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ ایسے مقدمے میں معافی نامہ کیسے دیں، معافی نامہ دینے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آغا افتخار الدین مرزا کو 6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ افتخار الدین مرزا دل کے مریض ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کیا کریں انکو اپنی زبان کو قابو میں رکھنا چاہئے تھا، بادی النظر میں توہین عدالت کا کیس بنتاہے۔

عدالت نے حامد میر اور محمد مالک کے وکیل کو سننے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین کو توہین عدالت کارروائی کیلئے شوکاز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر آغا افتخار الدین کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75762
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات میں اے پی سی بلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں