Tuesday, 11 August, 2020
’’بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 1 زخمی‘‘

’’بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 1 زخمی‘‘

راولپنڈی ۔ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ شہری زخمی ہو گیا، پاک فوج نے مئوثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر مؤثرجوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی متعدد بار بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمانے کے باوجود فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔ گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی ماں اور بھائی شدید زخمی ہوئے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52162
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
. بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حکومت نے جاری کئے گئے آرڈیننس کے تحت خود اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ سے دوبارہ غور کرنے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں سرکاری سطح پر اس وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بنیاد رکھی گئی بالکل اسی
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان ہاؤسنگ اور تعمیرات کی قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں