Saturday, 22 February, 2020
ناصر شیرازی کا اغواء قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے، ملی یکجہتی کونسل

ناصر شیرازی کا اغواء قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے، ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد۔ ملک کی ایک اہم سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان جو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم حصہ ہے اور اتحاد امت کے لیے مصروف عمل ہے کے مرکزی راہنما ء سید ناصر شیرازی کا صوبہ پنجاب کے صدر مقام سے اغواء انتہائی قابل مذمت ہے۔اس پر مزید یہ کہ تاحال ان کے اغواء کار کا کوئی علم نہیں ہو سکا جو ملکی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے مرکزی عہدیداروں منجملہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سینئر نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی ، سیکریٹری جنرل ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ 

قائدین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور معروف قانون دان سید ناصر شیرازی اتحاد امت کے لیے کوشاں تھے اور ان کا اغواء قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے نیز ان کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی پنجاب میں دن دھیاڑے تحریک منہاج القرآن کے چودہ نہتے کارکنان جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو پولیس کے ذریعے قتل کروایا گیا جس کا معمہ اب تک حل نہیں ہو پایااور ان مظلوموں کی داد رسی نہیں ہوسکی ۔جی آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے بھی رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔

قائدین کا کہنا تھا کہ ملک کو قانون کے تقاضو ں کے تحت چلایا جانا چاہیے ملک کے دیگر حصوں سے بھی لوگوں کے جبری طور پر اغواء کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں جن مجلس وحدت مسلمین کراچی میں سراپا احتجاج ہے ۔انھوں نے کہا کہ دیگر جرائم کے علاوہ اس درجے کی شخصیات کا اغواء نہایت قابل افسوس اور تشویشناک ہے جو ملک میں لاقانونیت کے تاثر کو مزید گہرا کرتا ہے۔ 

کونسل کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور سیکورٹی ادارے نیز پنجاب کے ذمہ دار ادارے اس سلسلے میں نوٹس لیں اور فی الفور انھیں واگزار کیا جائے۔ جبری طور پر اغواء کیے جانے والے دیگر کارکنان کو بھی فی الفور عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے ۔

کونسل کے ترجمان ثاقب اکبر نے مبصر کے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں اس طرح کے حالات پیدا کرنا مختلف گروہوں کے ریاست پر عدم اعتماد کا باعث بن رہا ہے یہ نہایت ضروری ہے کہ یہاں پر قانون کی حکمرانی ہو اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملک بھر سے غیر قانونی طور پر اٹھا لیے جانے والے افراد کو رہا کیا جائے یا اگر وہ کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کے خلاف مقدمے دائر کرکے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی ساری جدوجہد ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے اغوا نے ملک بھر کے سیاسی اور مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83503
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام انٹرنیشنل سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کمپنیاں پاکستان میں کام جاری رکھیں گی اور حکومت ان کے تحفظات دور کرے گی۔سوشل میڈیا کے حوالے سے متعارف کروائی گئی حالیہ ’پابندیوں‘ پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ان قواعد کے نفاذ سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات، داخلہ و قانون، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں حال میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل اور مجوزہ
وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط کنٹرول کرنے سے متعلق قانون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ وزیر سائنس اینڈ

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 16 فروری سے 21 فروری تک منعقدہ اجلاس میں پاکستان کوجون 2020 تک ادارے کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ”احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام” کا اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے ، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے،یہ پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف دیے گئے متنازع بیان پر عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں