Wednesday, 22 January, 2020
نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ، مریم نواز بھی ہمراہ

نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ، مریم نواز بھی ہمراہ

لاہور ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئےغیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہو گئے ہیں، مریم نواز اور ان کی بیٹی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں 5 روز قیام کریں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے ہیں،مریم نواز اور انکی بیٹی ماہ نور بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگرنے نوازشریف کورخصت کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں 5 روز قیام کریں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے ۔

واضح رہے کہ کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی جب کہ مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32881
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سی ای اوپی آئی اے کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو پی آئی اے کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔
پاک فوج نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ جب کہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اب
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں