Tuesday, 07 April, 2020
’’افغانستان: تقریب میں دہماکہ، 27 جاں بحق، متعدد زخمی‘‘

’’افغانستان: تقریب میں دہماکہ، 27 جاں بحق، متعدد زخمی‘‘
اپ ڈیٹ نیوز ۔۔۔۔

 

 کابل  ۔ حذب وحدت اسلامی کے قائد شہید عبد العلی مزاری کے 25برسی کی تقریب پر حملہ ، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور دیگر سیاستدان و شخصیات با ل بال بچ گئے حملہ اس وقت ہوا جب امن کونسل کے سربراہ ، محمد کریم خلیلی ، تقریر کر رہے تھے،حملہ قریبی عمارت سے نامعلوم افراد نے کیا۔ اس واقعہ میں 27 افراد کے جاں بحق درجنوں افرد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایر نے حملے میں 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ امور کے ترجمان ، نصرت رحیمی نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ ، سابق صدر حامد کرزئی ، اعلی امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی ، سیکنڈ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق اور متعدد دیگر سیاست دانوں نے عبدالعلی کی وفات کی 25 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔

یہ حملہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ہوا ، جب محمد کریم خلیلی تقریر کر رہے تھے۔اس واقعے کے فورا. بعد طلوع نیوز سے گفتگو کرنے والے محقق نے کہا ، عبداللہ ، کرزئی اور خلیلی سلامت ہیں اور وہ اپنی رہائشگاہ پر واپس آئے ہیں۔ مسلح افراد نے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے اس علاقے پر حملہ کیا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔طالبان نے ایک ٹویٹ میں حملے میں ملوث ہونے کو مسترد کردیا۔

یہ امریکا اور طالبان کے درمیان امریکی افواج کے ملک کے انخلا کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والے امن معاہدے کے بعد دارالحکومت کابل میں کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے۔

طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہیں۔

چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان فریدون کوازون نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا آغاز ایک دھماکے کے ساتھ ہوا جو ممکنہ طور پر راکٹ گرنے کی وجہ سے ہوا تھا، یہ راکٹ جس جگہ گرا اس کے قریب ہی عبداللہ عبداللہ اور دیگر مہمان بیٹھے ہوئے تھے۔

یہ تقریب ہزارہ رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے سلسلے میں منعقد کی گئی جنہیں طالبان کی جانب سے قیدی بنائے جانے کے بعد 1995 میں قتل کردیا گیا تھا۔ پچھلے سال کے برسی کے موقع پر بھی حملہ کیا گیا تھا ، اور کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72120
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے
ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2490 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں