Sunday, 31 May, 2020
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لندن ۔ کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بورس جانسن کو مسلسل بخار کے باعث مزید ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے انھیں معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کی اچھی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی منگیتر میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔

ملکہ الزبتھ کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ دوسری جنگ عظیم والے جذبے سے اس وبا کا مقابلہ کرے گا اور اس میں ضرور کامیاب ہوگا۔ انہوں نے حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایات کی اور مشکل میں لوگوں کی مدد کرنے والوں کی تعریف بھی کی ہے۔

برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کرنے جا رہے ہیں، برطانیہ میں مزید 621 افراد جان سے گئے، تعداد 4 ہزار 934 ہوگئی، 48 ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں، لندن اور دیگر شہروں میں بھی خوف کی فضا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40959
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، ذمے داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ ملک میں عیدالفطر کے موقعے پر خصوصی پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں