Monday, 18 February, 2019
اسرائیل عالم اسلام کے سینے میں پیوست ایک خنجر ہے، لیاقت بلوچ

اسرائیل عالم اسلام کے سینے میں پیوست ایک خنجر ہے، لیاقت بلوچ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی

اسلام آباد ۔ پاکستان میں صہیونی و یہودی لابی متحرک ہو چکی ہے تاکہ پاکستان پر دباﺅ ڈالا جائے کہ وہ اسرائیل کو جائز ریاست تسلیم کر لے۔جبکہ بانی پاکستان سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک پیغام کے جواب میں فرما چکے ہیں کہ”دنیا کا ہر مسلمان مرد و زن بیت المقدس پر یہودی تسلط کو قبول کرنے کے بجائے جان دے دے گا۔“ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل عالم اسلام کے سینے میںپیوست ایک استعماری خنجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ضروری ہو گیا ہے کہ پاکستان کی وہ دینی وسیاسی قوتیں جو نظریہ پاکستان پر یقین رکھتی ہیں وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک مرتبہ پھر بیک آواز اپنی حمایت کا اعلان کریں اور واضح کردیں کہ غیرت مند پاکستانی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت سے کبھی دست بردار نہیں ہو ں گے۔

اسی سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین سیمینار منعقد کرے گی جس میں کونسل کی مرکزی قیادت اور دیگر سیاسی راہنما شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ حمایت فلسطین کانفرنس کا فیصلہ کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ۔ 

مشاورتی اجلاس میںصدر کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ثاقب اکبر، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل سید صفدر گیلانی ، اسلامی تحریک پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور کونسل کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل نذیر جنجوعہ نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64862
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آسیہ بی بی سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی
سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کےخلاف نظر ثانی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ جھوٹی شہادت پر کہتے ہیں کسی کو پھانسی لگا دیں، مقدمے کی حساسیت کا خیال کیا، ورنہ جھوٹی گواہی دینے
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اور

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں